محمد رضوان کا غزہ سے متعلق ٹوئٹ ، آئی سی سی کا مؤقف بھی سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ورلڈ کپ میں سری لنکا کیخلاف شاندار فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کے ٹوئٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا مؤقف بھی سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ سری لنکا کیخلاف پاکستان کی جیت کے بعد غزہ سے متعلق محمد رضوان کےٹوئٹ ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ کھیل کے میدان اور آئی سی سی کے دائرہ اختیار سے باہر ہے،فرد اور ان کے بورڈ پر منحصر ہے کہ وہ اپنے انفرادی پلیٹ فارم کو کس طرح استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بلے باز محمد رضوان نے سری لنکا کیخلاف 131 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز اور ٹیم کی شاندار فتح کو غزہ کے مظلوموں کے نام کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمسایہ ملک سےافسوسناک خبر آ گئی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کھلاڑی نے پاکستان کی جیت پر اظہارِ خیال کیا تھا اور اسے اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کا نشانہ بننے والے معصوم فلسطینیوں کے نام کر دیا تھا، انہوں نے لکھا تھا کہ یہ غزہ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کیلئے تھا۔
This was for our brothers and sisters in Gaza. ????????
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) October 11, 2023
Happy to contribute in the win. Credits to the whole team and especially Abdullah Shafique and Hassan Ali for making it easier.
Extremely grateful to the people of Hyderabad for the amazing hospitality and support throughout.