(24نیوز)بنگلا دیش کے دورے کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ندا ڈار ٹیم کی قیادت کریں گی اور اس دورے میں 6 میچز شامل ہیں،پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کو بنگلا دیش روانہ ہو گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان محدود اوورز کے 6 میچز کھیلے جائیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئن شپ کے 3 ون ڈے میچز سیریز کا حصہ ہیں،اس حوالے سے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 14 اکتوبر سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔
پاکستانی ٹیم 20 اکتوبر کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔