جنوبی افریقہ نے ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم کو باآسانی 134 رنز سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ کے 10ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو با آسانی134 رنز سے شکست دے دی، جنوبی افریقہ کے 311 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 177 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لکھنوکے بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے۔آغاز میں آسٹریلیا نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک اور ٹمبا بوماوا نے میدان میں کھیل کا آغاز کیا، جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ 108 رنز کے مجموعے پر گری، ٹمبا 35 رنز بنا کر میکسویل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو ئے, کوئنٹن ڈی کاک109رنز بناکر میکسویل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ریسی وین 26رنز بناکرزمپا کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے،ایڈین مارکرم 56رنز بناکر کمنز کی بال پرکیچ آؤٹ ہوئے۔ہنرچ کلاسن 29رنز بناکر ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،ڈیوڈ ملر 7رنز بناکرسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوئے،مارکو جینسن 26رنز بناکر سٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑی
- Shamsi will play today in Lucknow
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 12, 2023
- Inglis and Stonis replace Carey and Green for Australia
What do you make of the XIs? ????https://t.co/eqZrhS2trz #CWC23 #AUSvSA pic.twitter.com/GPB8JXHadi