عالمی میڈیا جڑانوالا پہنچ گیا،گرجا گھروں کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) جڑانوالا میں حکومت پاکستان کی جانب سے چرچز کی مرمت کے بعد بین الاقوامی میڈیا نمائندوں نے چرچ کا دورہ کیا۔
اگست 2023 میں جڑانوالا کے کچھ چرچوں کی بے حرمتی ہونے کے بعد حکومت پاکستان نے ان کی مکمل مرمت اور تعمیر نو کا فیصلہ کیا تھا۔ چرچوں کی تعمیر نو حکومت پاکستان کی جانب سے اقلیتوں کے حقوق اور ان کی عبادت کی آزادی کی عکاسی کرتی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے 10 نمائندے آج جڑانوالا کے ان چرچوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ مغربی میڈیا کے نمائندوں میں اے ایف پی، بی بی سی، واشنگٹن پوسٹ، رشیا ٹوڈے، ڈی پی اے (جرمنی) اور لا کروئیکس (فرانس) کے نمائندے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اناڈولو نیوز ایجنسی (ترکی)، این ایچ کے (جاپان) اور عرب نیوز کے نمائندے بھی وفد میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: رانگ پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالے خبردار،بھاری جرمانہ ہوگا
بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کا جڑانوالا کا دورہ حکومت پاکستان کے عزم اور شہر میں امن و امان کی بہترین صورتحال کا ثبوت ہے۔ حکومت پاکستان اقلیتوں کو تمام تر حقوق اور سہولیات مہیا کرنے کیلئے پرعزم ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا ازالہ کرنے کیلئے بھرپور کوشاں ہے۔