مصر کی سرحدی راہداری بند،اردن کی غزہ کو امداد رُک گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مصر کا سرحدی راہداری کھولنے سے انکار کرنے پر اردن کی غزہ کو امداد رک گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن نے غزہ کیلئے امدادی سامان مصر کے رفاہ بارڈر کراسنگ تک پہنچانے کا اعلان کیا تھا لیکن اسرائیلی بمباری کی وجہ سے غزہ سے مصر جانے کیلئے استعمال ہونے والی محفوظ راہداری کو بند کردیا گیا ہے جس کے باعث کسی بھی قسم کی امداد غزہ نہیں پہنچ پارہی ہے۔
علاوہ ازیں راہداری کے بند ہونے سے غزہ کے پناہ گزین بھی اپنی جانیں بچانے کے لیے مصر نہیں جا پا رہے ہیں۔ مصر فی الحال رفاہ کراسنگ بارڈر کو کھولنے سے انکار کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: مصر نے غزہ کے پناہ گزینوں کو محفوظ راہداری فراہم کرنے سے انکار کردیا
مصر کے سیکیورٹی ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکا سمیت دیگر فریقین سے رفاہ بارڈر کے ذریعے انسانی امداد غزہ پہنچانے کے منصوبوں پر بات چیت ہو رہی ہے تاہم ابھی فیصلہ نہیں ہوسکا۔
ایک طرف اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کرکے بجلی منقطع اور ایندھن کی فراہمی معطل کردی ہے تو دوسری جانب مصری حکومت نے رفاہ بارڈر کراسنگ بھی بند کردی. جس کی وجہ نہ تو غزہ سے پناہ گزین محفوظ مقام کی تلاش میں مصر جا پا رہے ہیں اور نہ کسی ملک سے امداد غزہ پہنچ پارہی ہے کیوں کی غزہ تک پہنچنے کا راستی رفاہ کراسنگ بارڈر ہے۔