پاکستان کا مالی خسارہ ہدف سے 1137 ارب روپے بڑھ گیا،آئی ایم ایف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے فسکل مانیٹر رپورٹ 2023 جاری کردی۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ میں خسارہ جی ڈی پی کے 6.5 فیصد کے بجائے 7.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،رپورٹ کےمطابق اس سال پاکستان کا مالی خسارہ ہدف سے 1137 ارب زیادہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2024-23 میں خسارہ 8 ہزار42 ارب روپے تک پہنچ جائے گا جبکہ حکومت نے مالی خسارے کا ہدف 6 ہزار 905 ارب روپے مقرر کر رکھا ہے، قرضوں کی شرح 60 فیصد کے قانونی ہدف کے بجائے 72.2 فیصد رہے گی، اس سال پرائمری سرپلس 0.4 فیصد ہدف کے مطابق 421 ارب رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رانگ پارکنگ ،ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالے خبردار،مقدمہ درج،کتنا جرمانہ ہوگا؟ اہم خبر سامنے آ گئی
اس کے علاوہ مجموعی محاصل 12.5 فیصد اور مجموعی اخراجات جی ڈی پی کا 20.1 فیصد رہیں گے۔