(ویب ڈیسک) شکاگو کی 104 سالہ خاتون ڈوروتھی ہوفنر گزشتہ ہفتے اسکائی ڈائیونگ کیلئے امید میں گئی تھیں کہ وہ ایسا کرنے والی سب سے عمر رسیدہ خاتون بن جائیں گی، انتقال کر گئیں۔
ڈوروتھی ہوفنر شکاگو میں پیدا ہوئیں اور وہیں پرورش پائی۔ ڈوروتھی ہوفنز کی قریبی دوست جو کونینٹ نے اے پی کو بتایا کہ پیر کی صبح ڈوروتھی شکاگو میں واقع سینیئر لیونگ کمیونٹی (بزرگ شہریوں کی رہائش گاہ) میں مردہ پائی گئی تھیں۔ ڈوروتھی ہوفنر اتوار کی رات کو سوئیں اور نیند کے دوران ہی ان کی موت واقع ہوگئی۔
اسکائی ڈائو شکاگو کے مطابق، ’ہم ڈوروتھی کے انتقال پر بہت افسردہ ہیں اور ان کے عالمی ریکارڈ اسکائی ڈائیو کو حقیقت کا روپ دینے کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔‘
امریکہ میں لوگ شکاگو کی رہائشی خاتون کے انتقال پر سوگ منا رہے ہیں جو اسکائی ڈائیونگ کرنے والی سب سے عمر رسیدہ خاتون تھیں۔ ہوفنر نے گزشتہ ہفتے 120 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے لینڈنگ سے قبل طیارے سے چھلانگ لگائی تھی۔
اسکائی ڈائو شکاگو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ وہ اسکائی ڈائیونگ کرنے والی دنیا کی معمر ترین خاتون بن سکیں۔
مزید پڑھیں: 31 انڈوں کا آملیٹ کھائیں اور 1 لاکھ روپے لے جائیں
اسکائی ڈائو شکاگو نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی وراثت اس لیے اور بھی قابل ذکر ہے کیونکہ دنیا نے ان کی متاثر کن کہانی پر توجہ دی ہے۔
خاتون اس سے قبل 100 سال کی عمرمیں بھی اسکائی ڈائیونگ کر چکی تھیں۔ ہوفنرنے دسمبر میں اپنی 105ویں سالگرہ منانی تھی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اب وہ گرم ہوا کے غبارے میں بھی سوار ہونا چاہتی ہیں۔