رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو لگے گا

Oct 12, 2023 | 17:26:PM

(24 نیوز)رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ اس سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن رواں ماہ کی 14 تاریخ کو ہوگا، پاکستان میں سورج گرہن کا آغاز 14 اکتوبر کو رات 8 بجکر 4 منٹ پر شروع ہو گا اور 15 اکتوبر  دن ایک بجکر 55 منٹ پر ختم ہو گا، البتہ پاکستان میں سورج گرہن نظر نہیں آیا گا۔ 

واضح رہے کہ رواں سال کا پہلا سورج گرہن 20 اپریل کو  ہوا، سورج گرہن کا آغاز صبح 6 بج کر 34 منٹ پر ہوگا جبکہ 9 بجکر 17 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر اور اس کا اختتام 11 بجکر 59 منٹ پر اختتام پذیر ہوا، سال کا پہلا سورج گرہن بھی پاکستان میں نظر نہیں آیا تھا ۔

مزیدخبریں