روپیہ مزید تگڑا ،انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مزید سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ تاحال جاری،کاروباری ہفتے کےچوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر93 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1روپے سستا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر میں 93 پیسے کی کمی واقع ہوئی ، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے سے بھی نیچے آگیا ،امریکی ڈالر 279.51 روپے سے گر 278.58 روپے کی سطح پر بند ہوا،انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 28.52 روپے سستا ہوچکا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی،ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔
انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہو کر 278 روپے تک گرگیا , اوپن مارکیٹ میں کمی کے باوجود دیگر کرنسیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 1 روپے اضافے سے 347 روپے پر آگیا،اماراتی درہم 1 روپے مہنگا ہوکر 76.20 روپے اور سعودی ریال 50 پیسے اضافے سے 74 روپے 20 پیسے پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 297 روپے پر برقرار رہا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت اختتام رہا،100 انڈیکس 297 پوانٹس کے اضافے سے 48ہزار 771 کی سطح پر بند ہوا،اسٹاک مارکیٹ میں 11.73ارب روپے مالیت کے 34.22کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا،آج 319 کمپنیوں کے شیئرز میں لین دین ہوا ،146 کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 157 کمپنیوں کے شئیرز میں کمی ریکارڈ کی گئی۔