اداکارہ زرین خان کے دھوکا دہی کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ

Oct 12, 2023 | 20:38:PM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زرین خان کو دھوکا دہی کے مقدمے میں جاری کئے گئے وارنٹ گرفتاری کو عدالت نے منسوخ کردیا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق گزشتہ ماہ کولکتہ کی مقامی عدالت نے دھوکا دہی کیس میں زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے،اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ 2018 میں دھوکا دہی کے الزام میں ان کے خلاف کیس داخل کیا گیا تھا، تاہم کولکتہ ہائیکورٹ نے آج ان کی گرفتاری کا وارنٹ منسوخ کرنے کا حکم دیا عدالت  نے  تفتیشی افسر کے فریب اور گمراہ کن بیانات کی وجہ سے منسوخ کیا ۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ عدالت نے اداکارہ کے حق میں ایک عبوری حکم بھی جاری کیا ہے کہ اس معاملے پر غور کیا جائے۔

اس سے قبل زرین خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ میں مطمئن ہوں کہ اس کیس میں کوئی سچائی نہیں، میں تو اس پر حیران ہوں اور اپنے وکیل سے بات کر رہی ہوں،زرین خان کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں ملوث پولیس افسر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زرین خان نے نہ تو ضمانت کی درخواست دائر کی اور نہ ہی عدالت کے سامنے پیش ہوئیں، ان کی بار بار غیر حاضری پر گرفتاری کا ورانٹ جاری کیا گیا۔

دوسری جانب زرین کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے کسی کو دھوکا دیا، دراصل یہ بات ہی غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔

مزیدخبریں