حافظ آباد،موٹروے احتجاج کامعاملہ،پرنسپل سمیت 100 سے زائد طلبہ پر مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حافظ آباد موٹر وے پر اساتذہ اور طلبا کے احتجاج کا معاملہ ،پولیس نے پرنسپل سمیت 100سے زائد طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق حافظ آباد موٹروے پر آج اساتذہ اور طلبہ نے سرکاری سکولوں کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف احتجاج کیا تھا، جس پر پولیس نے پرنسپل سمیت 100 سے زائد طلبہ پر مقدمہ درج کرلیا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے احتجاج کے بعد پرنسپل کے گھر چھاپہ مارا لیکن پرنسپل روپوش ہو گیا۔
مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت شاہرا عام بند کرنے کی دفعات شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا؟ سٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری