سمگلرز کیخلاف کریکٹ ڈاؤن کام کر گیا، ایک ہی ماہ میں واضح فرق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان ) نگران حکومت کی ڈالر کی قدر کو اصل حالت میں لانے کی حکمت عملی کام کر گئی ، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں فرق ختم ہونے سے ترسیلات زر میں بڑا اضافہ ۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کاروبار کیخلاف کارروائیوں کے باعث ڈالر کی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں قدر مستحکم ہو گئی ہے ، اگست کی نسبت ستمبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقم میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،ایک اندازے کے مطابق صرف ایک ماہ میں 11 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
اوورسیز ایمپلائز ایمپورٹرز کے ماہر عدنان پراچہ کا 24 نیوز کے نمائندے اشرف سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں اضافے کے حوالے سے اندازہ تھا کہ یہ اضافہ 30 سے 35 کروڑ ڈالر کو ہو گا لیکن ایسا نہیں ہوا اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ تاحال اضافہ گالف ممالک میں رہائش پزیر پاکستانیوں کی جانب سے دیکھا گیا ہے یورپین ممالک سے ترسیلات زر میں اضافہ نہیں ہوا ہے ، ایسے میں حکومت کو چاہیے کہ وہ یورپین ممالک میں رہائش پذیر پاکستانیون کو اپنے ملک میں انویسٹمنٹ کی طرف راغب کرنے کیلئے پالیسیاں مرتب کریں ، بالخصوص پراپرٹی میں انویسٹمنٹ سے ہم ترسیلات زر میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیخلاف میچ سے قبل پہلی ترجیح والدہ سے ملنا ہے، جسپریت بمراہ