(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقو ں میں موسم خشک رہنے اور شام اور رات کے اوقات میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کردی ۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم خشک رہے گا، تاہم شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،جبکہ ملک کے بیشترعلاقو ں میں موسم خشک رہےگا، تاہم شام/رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم شام/رات کے اوقات میں دیر، چترال، کوہستان، سوات، بونیر، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان اور پشاور میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم شام/رات کے اوقات میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
صوبہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے دوران گرم رہے گا، تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔