(24 نیوز)پاکستانی کرکٹ پریزینٹر زینب عباس نے بھارت اور ہندو سے متعلق اپنے ٹوئٹس پر معافی مانگ لی۔
زینب عباس نے کہاکہ اپنے پسندیدہ کھیل کی نمائندگی اور اس کیلئے مسافت مجھے بہت پسند ہے،مجھے بھارت میں بہت محبت ملی، کسی نے یہاں سے نکل جانے کو نہیں کہا، ڈیپورٹ بھی نہیں کیا گیا۔
زینب عباس کا کہنا تھا کہ ماضی میں کئے گئے میرے سوشل میڈیا میسجز پر سخت ردعمل آیا، سرحد کے دونوں پار سے مجھے یا میری فیملی کو کئی دھمکی نہیں دی گئی،اچانک سے معاملہ سامنے آ جانے پر میں نے خاموشی اختیار کی،
کرکٹ پریزینٹر کا کہناتھا کہ میری پوسٹوں سے کسی کو دھچکا لگا، اس پر مجھے افسوس ہے،بتانا چاہتی ہوں کہ اب میں جو ہوں، یہ پوسٹیں اس سے برعکس ہیں، اپنے کئے گئے ان میسجز پر میں معافی چاہتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ کے دوران سٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی، بھارتی پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی