شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: اسلام آباد کو سجا دیا گیا

Oct 12, 2024 | 08:58:AM
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: اسلام آباد کو سجا دیا گیا
کیپشن: فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلئے اسلام آباد سج گیا ۔پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیارہوگیا، وفاقی دارالحکومت اسلام اباد کو مہمانوں کے استقبال کے لیے دلہن کی طرح سجا یا گیا ہے۔

فیض آباد سے راول چوک تک شاہراہ کو کارپٹ کردیا گیا، سڑک کنارے پودوں کی بہار نے ماحول کو انتہائی خوشگوار بنادیا، فٹ پاتھ اور انڈر پاسز کو بھی رنگ وروغن کرکے نکھار دیا گیا۔

وزیراعظم نے سربراہان مملکت کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا، محسن نقوی اور دیگر حکام نے وزیراعظم کو انتظامات پر بریفنگ دی۔