امریکہ نے ایران کی16 پیٹرولیم فیکٹریوں پر پابندیاں لگا دیں
ایران کو عدم استحکام کیلئے فنڈز پیدا کرنیوالے وسائل روکیں گے: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکہ نے ایران کے پیٹرولیم اور پیٹروکیمیکل فیکٹریوں پر مزید پابندیاں لگا دیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے پابندیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے پیٹرولیم سیکٹر میں تجارت کرنے والی سولہ کمپنیوں پر پابندی لگا دی اور ایران کو عدم استحکام کیلئے فنڈز پیدا کرنے والے وسائل روکیں گے۔
واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب امریکی کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کی گئی ہے اس سے قبل لوہے،سٹیل، المونیئم اور تانبے کی صنعت کو نشانہ بنایا گیا تھا