آج بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Oct 12, 2024 | 09:08:AM

(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے,اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے. پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تا ہم تھرپارکر، مٹھی، سجاول، بدین اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طوفان ملٹن: فلوریڈا میں تباہی کا تخمینہ 50 ارب ڈالر ہے، امریکی صدر

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم پہاڑی علاقوں میں رات/صبح کے اوقات میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں