خاتون کی لفٹ لینے کے بہانے موٹرسائیکل سوار سے واردات
کراچی کے علاقے کورنگی میں ملزمہ نے نقد رقم ،موبائل فون لوٹا اور موٹرسائیکل سوار ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی کے علاقے کورنگی میں خاتون نے لفٹ لینے کے بہانے موٹرسائیکل سوار شخص سے واردات کر ڈالی۔
متاثرہ شہری نے مقدمہ اندراج کے لیے عوامی کالونی تھانے میں درخواست جمع کرا دی ہے۔
متاثرہ شہری کے مطابق کورنگی سنگر چورنگی پر خاتون نے روک کر لفٹ مانگی، نقاب پوش مسلح ملزمہ کے بیک اپ پر 2 موٹرسائیکل سوار 3 ملزمان تھے۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ کورنگی نمبر 5 ماڈل پارک کے پاس ملزمہ کو موٹرسائیکل سے اترنے کا کہا، ملزمہ اتری اور ہینڈ بیگ سے اسلحہ نکال کر میرے سینے پر رکھا۔
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے نقد رقم اور موبائل فون لوٹا، ملزمہ موٹرسائیکل سوار ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگئی