آٹا مہنگا ہو گیا

Oct 12, 2024 | 10:23:AM

(ویب ڈیسک)پنجاب فلور ملز نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔
پنجاب کی فلار ملز نے مبینہ طورپر گندم کی قیمت میں اضافے کو جواز بنا کر آٹے کی قیمت فی کلو ایک روپیہ بڑھا دی،20کلو آٹے کے تھیلے کاسرکاری نرخ 1730 روپے ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں20 کلو آٹے کی قیمت میں 40 روپے اضافہ کے بعد 20کلو آٹے کا تھیلا 1770 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: 16 اکتوبر سے  پٹرول اور ڈیزل فی لٹر کتنا مہنگا ہو گا؟،حیران کن خبر سامنے آ گئی
چیئرمین پنجاب فلار ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ دو ہفتوں میں گندم کی قیمت میں 300 روپے من کا اضافہ ہوا ہے اور منڈیوں میں گندم کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے،انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک غیر قانونی نوٹیفکیشن کےساتھ آزاد منڈیوں کی معیشت کو کنٹرول نہیں کر سکتا، فلار ملز کو شوکاز نوٹسز واپس لیے جائیں۔

مزیدخبریں