عوام کملا ہیرس کو کسی صورت صدر منتخب نہیں کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

غیر قانونی امیگرینٹس کےساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اورملک کوان سے صاف کیا جائے گا

Oct 12, 2024 | 10:28:AM
عوام کملا ہیرس کو کسی صورت صدر منتخب نہیں کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عوام کاملا ہیرس کو کسی صورت صدر منتخب نہیں کریں گے۔

کولراڈو میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غیر قانونی امیگرینٹس کےساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اورملک کوغیر قانونی امیگرینٹس سے صاف کیا جائے گا۔

ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کااس موقع پرمزید کہنا تھا کہ امریکی شہری یا قانون نافذ کرنیوالے اہلکار کو قتل کرنے والے امیگرینٹ کو سزائے موت دی جائے گی۔