سعودی عرب: عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث 7 پاکستانی اورافغانی گرفتار 

Oct 12, 2024 | 10:43:AM

(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث 7 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

سعودی پولیس کے مطابق عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق پاکستان اورافغانستان سے ہے۔

ریاض پولیس کے ترجمان کامزیدکہنا ہے کہ جھگڑے کی ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے والے شخص کی تلاش بھی جاری ہے۔

مزیدخبریں