دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

انگلینڈ کیخلاف میچ کیلئے کامران غلام، نعمان علی، زاہد محمود کو کھیلنے کا موقع دیا جاسکتا ہے

Oct 12, 2024 | 10:51:AM

(24 نیوز)انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں پی سی بی کی جانب سے نو تشکیل شدہ سلیکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں علیم ڈار، عاقب جاوید، اظہر علی، اور احسن چیمہ نے پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس کا جائزہ لیا جبکہ سلیکٹر اسد شفیق نے زوم پر اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔

سلیکشن کمیٹی ارکان اب اگلے مرحلے میں آج ملتان جائیں گے جہاں وہ ہیڈ کیوریٹر، ہیڈ کوچ اور کپتان سے ملاقات کریں گے۔بعدازاں قومی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے کامران غلام، نعمان علی، زاہد محمود کو کھیلنے کا موقع دیا جاسکتا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہی 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔قبل ازیں پہلے ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر انگلیںڈ نے پاکستان کو بدترین ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔

مزیدخبریں