14 یا 15 اکتوبر سے پاکستانی ساحلی پٹی پر تیز ہواؤں کی پیشگوئی

سمندرمیں بھی کچھ طغیانی ہوسکتی ہے، طوفان کا نام  DANA رکھا جائے گا، بھارتی ماہرموسمیات

Oct 12, 2024 | 10:58:AM
14 یا 15 اکتوبر سے پاکستانی ساحلی پٹی پر تیز ہواؤں کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارتی ماہرموسمیات مہیش پلاوات نے14 یا 15 اکتوبر سے پاکستان کی ساحلی پٹی پر ہواؤں کی رفتار بڑھنے کی پیش گوئی کردی ۔

بھارتی ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کرسکتا ہے، سمندری طوفان بننے پر رخ عمان اور یمن کی جانب رہنے کا امکان ہے۔

مہیش پلاوات کے مطابق سسٹم سے سندھ کی ساحلی پٹی پر کوئی سرگرمی نہیں دیکھ رہے، 14 یا 15 اکتوبر سے سمندر میں بھی کچھ طغیانی ہوسکتی ہے،سمندری طوفان بننے پر اس کا نام  DANA رکھا جائے گا، ممکنہ سمندری طوفان کا نام قطر کا تجویز کردہ ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا،کم سے کم درجہ حرارت 24.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔