نمبر پلیٹ پر اپنا یا کسی پیارے کا نام بھی لکھوایا جا سکے گا: ڈی جی ایکسائز

ایکسائز نے من پسند نمبر پلیٹ سکیم کے تحت کارپوریٹ، پلاٹینم اور گولڈ کیٹگریز متعارف کرا دیں

Oct 12, 2024 | 11:05:AM
 نمبر پلیٹ پر اپنا یا کسی پیارے کا نام بھی لکھوایا جا سکے گا: ڈی جی ایکسائز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز فیصل فرید نے کہا کہ گاڑی کے لیے من پسند نمبر پلیٹ سکیم کا اجراء کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی منظوری کے بعد سکیم کا باقاعدہ اجراء کیا جائے گا، فیصل فرید نے کہا کہ من پسند نمبروں کی تین کیٹگریز رکھی گئی ہیں۔

کارپوریٹ کیٹگری کے تحت نمبر پلیٹ پر کمپنی کا نام لکھوایا جا سکے گا،پلاٹینم کیٹیگری کے تحت اپنا یا پیارے کا نام لکھوایا جا سکے گا۔

ڈی جی ایکسائز کا کہنا تھا کہ گولڈ کیٹیگری کے تحت تین من پسند حروف اور تین ہند سے لکھوائے جا سکیں گے، نمبر پلیٹ کے لیے مذہبی سیاسی یا سماجی منافرت پر مبنی لفظ یا ہندسہ الاٹ نہیں کیا جائے گا۔