گھر میں ماؤنٹ ایورسٹ چڑھنے کا انوکھا کارنامہ

Oct 12, 2024 | 11:15:AM
گھر میں ماؤنٹ ایورسٹ چڑھنے کا انوکھا کارنامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایک امریکی نے اپنے گھر کی سیڑھیوں پر ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی کے برابر فاصلہ تقریباً 23 گھنٹوں میں اتر اور چڑھ کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

لاس ویگس سے تعلق رکھنے والے شان گریسلے کو گھر کی سیڑھیوں پر دنیا کے بلند ترین پہاڑ کے برابر فاصلہ یعنی 29 ہزار 31 فٹ اور 5.5 انچز طے کرنا تھا۔

انہوں نے اپنی کوشش یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کی جو 22 گھنٹے 57 منٹ اور 2 سیکنڈ کے دورانیے میں مکمل ہوئی۔

شان گریسلے نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ ریکارڈ توڑنے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ اس سے قبل ایسا کسی نے نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد یونیورسٹی کے باہرسے بڑی گرفتاری

انہوں نے بتایا کہ وہ لوگوں کو خودکشی سے بچانے کے مقصد کے لیے پیسہ اکٹھا کرنا چاہتے تھے لہٰذا انہوں نے دو مقاصد کو یکجا کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کے اختتام پر انہیں بہت سے ذہنی مسائل کا سامنا تھا جس کی وجہ سے اس چیریٹی ان کے دل کے بہت قریب ہے۔