(24نیوز)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ, دو ہفتوں میں لندن برینٹ آئل ساڑھے 9 فیصد مہنگا ہوگیا, پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تجویز سامنےآئی ہے۔
ایک لیٹر پیٹرول 4 روپے ، اور ہائی اسپیڈ ڈیزل10روپے سے زائد مہنگا کرنے کی تجویز ہے,عالمی مارکیٹ میں خام کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں ،دو ہفتوں میں لندن برینٹ آئل 9.50 فیصد مہنگا ہوگیا،71.98 ڈالرز سے بڑھ کر 78.88 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی آفر ۔۔۔کمال ہو گیا،موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری
ریفائنریز ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز بھیج دی گئی ،ایک لیٹر پیٹرول 4 روپے تک مہنگا کرنے کی تجویز ہے جو منظوری کے بعد 247.03 روپے سے بڑھ کر 250.98 روپے کا ہوجائے گا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے 25 پیسے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز ہے جس کے بعد 246.29 روپے سے بڑھ کر 256.54 روپے پر پہنچ جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل 7 روپے 85 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے ،ساتھ ہی زراعت میں استعمال ہونے والا لائٹ اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 33 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے
منظوری ملنے کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر سے اگلے 15 روز تک ہوگا ۔