لاہور: سیوریج کے تین نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چودھری) لاہور شہر میں پولیو وائرس کا خطرہ سنگین ہونے لگا،لاہور کے سیوریج کے تین نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو ئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہر کے تمام سیوریج میں پولیو وائرس موجود ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس سے بچوں کی صحت کو سنگین خطرہ لاحق ہے،فی الحال لاہور کے سیوریج کے تین نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔
ملتان روڈ ، آوٹ فال روڈ ، گلشن راوی ڈسپوزل اسٹیشنز سے سیوریج نمونے لئے گئے،تینوں ڈسپوزل اسٹیشنز سے لئے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
قومی ادارہ صحت نے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق لاہور میں رواں برس مسلسل پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہورہی ہے
شہر میں پولیو کے خلاف بار بار مہم چلانے کے باوجود وائرس سے چھٹکارا نہ مل سکا ۔