(ویب ڈیسک) معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ وہ آمنہ عروج،اس کے گینگ اورسوشل میڈیا ٹرولز کو معاف نہیں کریں گے۔
خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا،میں انہیں معاف نہیں کروں گا اورانہیں سزا ملے گی،ان کو سخت سزا دینا ضروری ہے‘میرا اِس گینگ سے کوئی تعلق نہیں، مجھے نہیں معلوم کہ آمنہ عروج کون ہے۔
معروف ڈرامہ رائٹرنے مزید کہا کہ یہ بہت خطرناک گینگ ہے جو پہلے سے مطلوب تھا اورقتل کے متعدد مقدمات میں ملوث تھا،وہ لڑکی کیسے کہہ سکتی ہے کہ اُس پر تشدد کیا گیاجبکہ وہ خود مجرم تھی؟
خلیل الرحمٰن قمرنے کہا کہ عزت دینا اللہ کے ہاتھ میں ہے،جب تک انہیں سزا نہیں مل جاتی تب تک سکون سے نہیں بیٹھوں گا، پہلے اس گینگ سے پھر ٹرول کرنےوالوں سے نمٹوں گا،ہم قانونی طور پر کام کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کو بھی سزا ملے گی۔
واضح رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر متعدد ہٹ ٹیلی ویژن ڈراموں اور فلموں کی کہانیاں لکھ چکے ہیں جن کی ایک طویل فہرست ہے ،صدقے تمہارے،بنٹی آئی لو یو، میرے پاس تم ہو، پیارے افضل، جینٹلمین، لال عشق ، میں پنجاب نہیں جاؤں گی،لندن نہیں جائوں گا جیسے ڈرامے اورفلمیں ان کے کریڈٹ پر ہیں۔