بیٹے نے باپ کی میت کےساتھ ڈی جے اورڈانسرزکاانتظام کردیا 

والد کوآئٹم ڈانس دیکھنابہت پسند تھا اس لیے یہ طریقہ اپنایا، بیٹے کا بیان

Oct 12, 2024 | 12:35:PM
بیٹے نے باپ کی میت کےساتھ ڈی جے اورڈانسرزکاانتظام کردیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست بہارمیں ایک شخص کی موت پر اس کے بیٹے نے میت کے ساتھ ڈی جے سسٹم اورڈانسرزکاانتظام کرکےسب کوحیران کردیا۔

ایک سوشل میڈیا پیج پر ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ گاؤں کے کچھ لوگ میت کو لے کر جارہے تھے جبکہ آگے جانے والے ایک ٹرک میں ڈی جے سسٹم پرچلتے گانوں پر 2 لڑکیاں ڈانس کررہی تھیں جس پرسوشل میڈیاصارفین نے حیرانی کے ساتھ ساتھ غصے کابھی اظہارکیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بیٹے کا بیان سامنے آگیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ اس کے والد کو آئٹم ڈانس دیکھنا کافی پسند تھا اس لیے اس نے والد کی پسند کے مطابق میت کو لے جانے کیلئے یہ طریقہ اپنایا۔