پنجاب میں پاور شیئرنگ ، پی پی کا ن لیگ سے رابطہ

پیپلزپارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے اراکین پنجاب اسمبلی کے اصرار پر(ن )لیگ کی کمیٹی سےرابطہ کیا ہے

Oct 12, 2024 | 12:42:PM
پنجاب میں پاور شیئرنگ ، پی پی کا ن لیگ سے رابطہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی )پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن )کےدرمیان پنجاب میں پاورشیئرنگ کامعاملہ،پیپلزپارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے(ن )لیگ کی کمیٹی سےرابطہ کر لیا ۔

پیپلز پارٹی کی کمیٹی نےاراکین پنجاب اسمبلی کےاصرارپر (ن )لیگ کی کمیٹی سےرابطہ کیاہے۔

پنجاب میں پاورشیئرنگ فارمولاطےکرنےکیلئےچھٹااجلاس بھی  آئندہ ہفتےبلانےکافیصلہ کیا گیا ہے ،پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن )کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولےکااجلاس لاہورمیں ہو گا،اجلاس میں پاور شیئرنگ فارمولے کو حتمی شکل دی جائے گی۔