(24 نیوز)اداکارہ فضاعلی نے اپنے مارننگ شو میں وینا ملک اور شیریار چوہدری کی بڑھی محبت سے متعلق دلچسپ باتوں کا انکشاف کردیا۔
تفصیلات کے مطابق "مارننگ ود فضا" میں وینا ملک کی چیٹ ، سٹوریز اور کچھ تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں ، جس سے پتہ چلتا ہے کہ وینا ملک شیریار چوہدرینامی ایک شخص کو پسند کرتی ہیں اور ڈیٹ کر رہی ہیں اور شادی کرنا چاہتی ہیں۔جس کی چیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔
فضا علی نے وینا ملک اور شہر یار چوہدری کے درمیان بڑھتی ہوئی محبت کی بات کی اور وینا جی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ایک اچھی زندگی کے ساتھی کی مستحق ہیں۔ میزبان نے کہا کہ اگر شہر یار چوہدری ان کی زندگی میں آئے تو یہ ان کے لیے بہت بہتر ہوگا۔
میزبان نے بتایا کہ وینا ملک اور شہر یار چوہدری سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ محبت بھرے پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں، ان کی بات چیت نے لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے، اور یہ محبت کے اشارے دکھاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : AI کی دنیا میں بڑا جھٹکا، ذہنی اور جسمانی تھکاوٹ چٹکیوں میں غائب
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وینا ملک ایک باصلاحیت اور دلکش شخصیت ہیں، اور ان کا کام سب کو پسند ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وینا جی کو ایک اچھا ساتھی ملنا چاہیے جو ان کی زندگی میں خوشیاں بھر دے۔
میزبان نے ناظرین سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ وینا ملک اور شہر یار چوہدری کے لیے خوشیوں کی دعا کریں۔