کرم میں ایک بار پھر قبائلی تصادم، فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق، 6 زخمی

فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی کے علاقے میں پیش آیا، 8 افراد زخمی بھی ہوئے

Oct 12, 2024 | 13:09:PM

(24 نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی کے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں دو گروپوں کے درمیان  فائرنگ 11 افراد کی جان لے گئی جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر علاقے میں پولیس، سکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی، پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 خیال رہے کہ کرم میں پہلے بھی کئی بار قبائلی تصادم کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں