سلمان خان کرشمہ کپور کا پہلا کرش،کرینہ کپور کاانکشاف

میں نےسیف سے کہا تھا کہ اگر وہ مجھ سے محبت کرتے ہیں تو ہاتھ پر میرا ٹیٹو بنوائیں

Oct 12, 2024 | 13:15:PM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور کا پہلا کرش کون تھا؟اس حوالے سے چھوٹی بہن کرینہ کپور نے حیران کن انکشاف کردیا۔

اداکارہ کرینہ کپور اور کرشمہ کپور پہلی مرتبہ  نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے "دی گریٹ انڈین کپل  شو" میں ایک ساتھ  آج  شرکت کریں گی  اور شو کا ٹریلر بھارتی سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کردیا گیا ہے،شو کے دوران کرشمہ کپور اور کرینہ کپور اپنی ذاتی زندگی سمیت بالی ووڈ کیرئیراورزندگی کے خوبصورت لمحات پر گفتگو کریں گی۔

"دی گریٹ انڈین کپل شو"کے شیئر کیے گئے ٹریلر میں میزبان کپل شرما نے کرینہ کپور سے سوال کیا کہ کرشمہ کا پہلا کرش کون تھا؟ جس پر بیبو نے انکشاف کیا کہ انہیں لگتا ہے کہ سلمان خان۔

کرینہ کپور کے اس جواب پر  کرشمہ کپور نے حیران ہوکر بہن کو دیکھا جس پر کرینہ بھی خوف زدہ سی ہنسی ہنسنے لگیں۔

واضح رہے کہ کرشمہ کپور  اور سلمان  خان  90کی دہائی میں کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں  جن میں  انداز اپنا اپنا، بیوی نمبر ون، دلہن ہم لے جائیں گے، چل میرے بھائی اور ہم ساتھ ساتھ  جیسی  ہٹ فلمیں شامل ہیں،اس وقت کرشمہ اور سلمان خان کی جوڑی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑیوں میں شمارہوتی تھی ۔

کرینہ کپورنےاسی شو میں اپنے اور سیف علی خان کے تعلق پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ  میں نے ہی سیف کو کہا تھا کہ میں ان سے محبت کرتی ہوں اور سیف نے میرے ہی کہنے پر اپنے ہاتھ پر میرے نام کا ٹیٹو بنوایا کیوں کہ میں نے ان سے کہا تھا کہ اگر وہ مجھ سے محبت کرتے ہیں تو اپنے ہاتھ پر میرا ٹیٹو بنوائیں۔

 

 

مزیدخبریں