صدرِ زرداری ترکمانستان کا 2 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

Oct 12, 2024 | 13:31:PM

(24 نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری ترکمانستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری جمعہ کو وطن واپس پہنچے.اپنے قیام کے دوران صدر نے اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی فورم میں شرکت کی جہاں انہوں نے عالمی رہنماؤں کے ساتھ امن اور ترقی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

دورہ ترکمانستان میں صدر زرداری کی روسی صدر سے سائیڈ لائن ملاقات بھی ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات مزید مضوط بنانے پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کےہرہسپتال کوبہترسےبہترین کرناچاہتےہیں، مریم نواز

صدرِ پاکستان کو دورے کی دعوت ترکمانستان کے ہم منصب نے دی تھی۔

مزیدخبریں