انڈے مزید مہنگے ، مرغی کے گوشت کی قیمت برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انڈوں کی قیمت میں گزشتہ کچھ روز سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، فارمی انڈے مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔
سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی فی درجن قیمت 297 روپے تک پہنچ گئی ہے، فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو گیا جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
لاہور میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 411 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
ملک کے دیگر شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت مختلف ہے، گزشتہ روز اسلام آباد میں مرغی کا گوشت 800 روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔