ثابت ہوا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک دہشتگرد جماعت ہے:عظمیٰ بخاری

Oct 12, 2024 | 16:55:PM
ثابت ہوا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک دہشتگرد جماعت ہے:عظمیٰ بخاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) ایک دہشتگرد جماعت ہے، تحریک فساد پاکستان کی ترقی کے خلاف اعلان جنگ کیاہے ۔

ڈائیریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشن (ڈی جی پی آر) میں پریس کانفرنس کرتےہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اب جب شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) ہونے جا رہی ہے  ایک طرف بھارتی وزیر خزانہ کو خطاب کے کیے بلانا ،اس وقت کپتان پاکستان کی تنہائی کو ختم کرنے کی کوششوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے۔ 
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ایک دہشت گرد جماعت ہے اور بات سچ ثابت ہوئی ،ہائی کورٹ کو بھی سیکورٹی کا اندازہ ہے،ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ ایس سی او کے دوران دھرنا نہیں دینا۔ 
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کل ملتان جلسے میں بھی ایک لڑکی اور 10 لڑکے تھے ،نامعلوم جگہ سے ہڑتال کی کال آئی،کل تحریک فساد پاکستان کی ترقی کے خلاف اعلان جنگ کیاہے  اس عالمی کانفرنس سے ملکی حالات خراب کرنے والے اور یہ تحریک فساد والے خوش نہیں ہیں،ان دونوں کا ایجنڈا ایک ہی ہےان کیخلاف وہی سلوک ہو گا جو ایسے کام کرنے والوں کیخلاف ہوتا ہے ،ان کے اپنے اراکین اسمبلی کے رشتہ دار کہہ رہے ہیں کہ انہیں اغوا کر لیا گیا ہے،عظمی بخاری نے ایک ایم این اے جاوید وڑائچ کے رشتہ دار اور بزنس پارٹنر کا ویڈیو بیان بھی چلایا جس میں انہوں نے تحریک انصاف پر ان کے اغوا کا الزام لگایا،انہیں زین قریشی پر بھی اعتماد نہیں ہے،یہ تحریک تضاد، تحریک فساد یا تحریک انتشار ہے جو اپنے ہی لوگوں کو خود اغوا کر لیتی ہے ۔

 عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ورک فرام ہوم کرنے والے ترجمان نے اسلام آباد پر یلغار کی کال دی ہے،تحریک انصاف نے کل پاکستان کی ریاست کے خلاف اعلان جنگ کا اعلان کیاہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں دہشتگردی اور پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال میں مماثلت ہے، احسن اقبال