محکمہ صحت نے جان بچانے والی 21 ادویات کو غیر معیاری قرار دیدیا

Oct 12, 2024 | 17:09:PM

(زاہد چودھری ) صحت کو انسانی معاشرے میں بنیادی ضرورت میں شمار کیا جاتا ہے ، مغربی دنیا  سب سے زیادہ پیسہ صحت کے شعبےپر لگاتی ہے ، لیکن پاکستان میں معاملہ اس کے الٹ چل رہا ہے ، ایک طرف تو  تعلیم اور سہولیات کا فقدان  ہے دوسری طرف جان بچانے والی ادویات ہی جعلی نکل رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت  نے جان بچانے والی ادویات کے 21 نمونے غیر معیاری قرار  دیئے ہیں، جان بچانے والی ادویات کے غیر معیاری بیچ فوری مارکیٹ سے ہٹانے کی ہدایت  کی گئی ہے،غیر معیاری ادویات میں انجکشن آکیسٹوسین ، ٹیبلٹ سولویرن کا بیچ ،انجکشن ،پینسا، انفیوژن میٹروئن ، انجکشن سیلمی ، سیرپ کیرینول ، انجکشن پروکین پنسلین ، ٹیبلٹ سمجیسک، انجکشن روسومائیسین،  انجکشن روسومائسین ایل اے 20 % ، انجکشن میرونم ، سسپنشن زونیڈ ، سسپنشن ہیڈازول، سسپنشن وومیٹول، سیرپ ٹریٹاڈین کے بیچز فیل قرار پائے ہیں ۔

مزیدخبریں