آئینی ترمیم کیلئے خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) آئینی ترمیم سے متعلق پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ان کیمرہ اجلاس کے دوران ن لیگ اور پی ٹی آئی ایک دوسرے پر تنقید کرتی رہی،ن لیگ اور پی ٹی آئی ماضی سے متعلق ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہے ،چئیرمین کمیٹی خورشید شاہ نے دونوں جماعتوں کو ماضی میں نا جانے کی درخواست کی۔
ذرائع نے کہا ہے کہ خصوصی کمیٹی نے قانونی امور پر ذیلی کمیٹی تشکیل دی،ذیلی کمیٹی میں وزیرقانون اعظم نذیرتاڑڑ، بیرسٹر گوہر، نویدقمر، کامران مرتضی شامل ہیں،ذیلی کمیٹی کو آئندہ 2سے3روز میں مشاورت کرکے تفصیلات سے کمیٹی کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خصوصی کمیٹی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی سے بھی ڈرافٹ مانگا گیا،خصوصی کمیٹی کے مطابق پی ٹی آئی ڈرافٹ دینے سے متعلق کمیٹی اجلاس میں خاموش رہی،پی ٹی آئی آئینی ترمیم 25 اکتوبر کے بعد کرنے کی خواہشمند ہے جبکہ اجلاس میں جےیوآئی نے بھی اپنا ڈرافٹ تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے ساتھ شئیر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترامیم :جے یو آئی (ف)نےمجوزہ ڈرافٹ پیش کردیا، مسودوں پر غور کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل