(امانت گشکوری) پاکستانی سیاست اس وقت آئینی ترامیم کے گرد گھوم رہی ہے ، حکومت اور اتحادی اس کی منظوری کیلئے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں تو اپوزیشن اس کے راستے میں رکاوٹیں حائل کر رہی ہے ۔
ایسے میں خبر آئی ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 17 اکتوبر کو سماعت کرے گا،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بنچ میں شامل،سابق صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔