کراچی حملے کا ماسٹر مائند کب سے پلاننگ کر رہا تھا ؟تحقیقات میں اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
( مبشر حسین)چائنیز پر حملے کے ایگزیکیوٹر عبدالمالک کی ٹریول ہسٹری تلاش کرلی گئی ہے ۔
بی ایل اے منصوبے کے ایگزیکیوٹر عبدالمالک نے کراچی کے متعدد دورے کئے،ریکارڈ کے مطابق عبدالمالک نے 22 دسمبر 2021 کو شام 7 بج کر اکتالیس منٹ پر چیک ان کیا،اگلے روز 23 دسمبر 2021 کو عبدالمالک شام 5 بج کر 21 منٹ پر چیک آؤٹ کرگیا تھا،پچھلے سال بمبار شاہ فہد ریسیو کرنے کے لئے عبدالمالک 1 دن قبل کراچی آیا،2 دسمبر 2023 کو کراچی میں عبدالمالک نے صدر کے العصمت ہوٹل میں رہائش اختیار کی،عبدالمالک نے 2 دسمبر 2023 کو رات 1 بج کر 13 منٹ پر ہوٹل میں چیک ان کیا،
عبدالمالک نے مجموعی طور پر اس دن 22 گھنٹے 47 منٹ قیام کیا ،عبدالمالک بمبار شاہ فہد کو ریسیو کرنے کے لئے 3 دسمبر 2023 کی رات 12 چیک آؤٹ کرگیا تھا۔