احد رضا میر اور رمشا خان کے درمیان قربتیں، سیر سپاٹے کی تصویر وائرل

Oct 12, 2024 | 19:28:PM
احد رضا میر اور رمشا خان کے درمیان قربتیں، سیر سپاٹے کی تصویر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)معروف اداکار احد رضا میر اور اداکارہ رمشا خان کے تعلقات ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، دونوں کے درمیان قربتوں سےسوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ہے۔ 

احد رضا میر کی شادی اداکارہ سجل علی سے ختم ہونے کے بعد اب ان کی اداکارہ رمشا خان سے قربتیں بڑھ گئی ہیں  تاہم اس حوالے دونوں کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا البتہ رمشا خان متعدد بار احد رضا میر کو انڈسٹری میں اپنا بیسٹ فرینڈ کہتی نظر آئیں،اب ان دونوں کے تعلقات کی خبریں ایک بار پھر گرم ہیں جس کی وجہ دونوں اداکاروں کی تصویر ہے۔

 سوشل میڈیا پر احد رضا میر اور رمشا خان کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں کو لندن کی سڑکوں پر ایک ساتھ گھومتے دیکھا گیا،اس کے علاوہ لندن میں ہونے والے شوبز انڈسٹری کے مشہور ایوارڈ شو میں بھی دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ میزبانی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  سلمان خان کرشمہ کپور کا پہلا کرش،کرینہ کپور کاانکشاف