(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنیں علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم کو جہلم جیل منتقل کردیا گیا۔
سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں علیمہ اور عظمی خانم کو سخت سیکورٹی میں جہلم جیل منتقل کیا گیا ،علیمہ خانم اور عظمی خانم کو اڈیالہ جیل میں تعداد سے زائد قیدیوں اور حوالاتیوں کے باعث جہلم منتقل کیا گیا،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو آج جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ عمران خان کی بہنوں کو 5اکتوبر کو ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ روڈ بلاک کرنے کے مقدمے سے بری