(24نیوز)برطانیہ کا آسمان حسین رنگوں سے مزئین ہو گیا،دیکھنے والے دلکش رنگوں کے سحر میں مبتلا ہو گئے ۔
برطانیہ میں انسانی آنکھ نے وہ مناظر دیکھے جو پہلے شائد ہی کسی نےدیکھے ہوں ، ایسے جیسے زندگی نے اپنی پُرکشش پینٹنگ بنا دی ہو، سورج غروب ہونے کے وقت، نیلے آسمان پر نارنجی، گلابی اور زرد رنگوں کی لہریں دوڑنے لگتی ہیں، جیسے کائنات کا ایک بڑا فنکار اپنی تخلیق میں جادو بھر رہا ہو۔
یہ لمحہ دل کو سکون عطا کرتا ہے، جب دن کا خاتمہ ہوتا ہے اور رات کی آغوش میں چاند چمکنے لگتا ہے۔ پرندے اپنے گھروں کی طرف لوٹتے ہیں، اور ہوا میں خوشبوئیں بکھرتی ہیں۔ یہ رنگین آسمان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہر دن کا اختتام ایک نئی امید کا آغاز ہے،اس خوبصورتی کو دیکھ کر دل میں شکرگزاری کا احساس جاگتا ہے، رنگوں کی یہ جھلک ہمیں زندگی کے مختلف رنگوں کی اہمیت سمجھاتی ہے، کہ ہر لمحہ قیمتی ہے اور ہر دن میں کچھ نیا دیکھنے کو ملتا ہے۔
برطانیہ میں آسمان پر آنکھوں کو بھا جانے والا نظارہ دیکھا گیا جہاں آسمان رات کی تاریکی میں ڈوبنے کے بجائے رنگین روشنیوں سے جگمگا اٹھا،برطانوی خبر رساں ادارے(بی بی سی) کے مطابق برطانیہ میں رنگین روشنیوں کا نظارہ کیا گیا ہے جس نے دیکھنے والوں کو سحر میں مبتلا کردیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ناردرن لائٹس کو ارورہ بوریلیس بھی کہا جاتا ہے۔
بی بی سی کے مطابق یہ رنگین روشنیاں پہلے مڈلینڈز کے جنوب میں ہی نظر آنے کی پیشگوئی کی گئی تھی تاہم جمعرات کی رات میں برطانیہ کے وسیع پیمانے پر ان لائٹس کا مشاہدہ کیا گیا جو رواں برس مئی کے بعد سب زیادہ وسیع نظارہ تھا،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مختلف ایجنسیوں اور فلکیات میں دلچسپی رکھنے والوں نے ان روشیوں کو اپنے کیمرے میں محفوظ بھی کیا ہے۔