مکی آرتھر پاکستانی کھلاڑیوں کی حد سے زیادہ تشہیر پر ناخوش، شکست پر کھری کھری سنا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستانی کھلاڑیوں کی حد سے زیادہ تشہیر پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو حقیقت سے دور کرنے والے عوامل پر تنقید کی ہے۔
مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں، اور وہی درست کھلاڑی ہیں جو میدان میں ہونا چاہیے، مگر ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل اور بہتری کے لیے ضروری ہے کہ انتخاب، ماحول، اور انتظامیہ میں استحکام ہو۔
انہوں نے کھلاڑیوں کی بے جا تشہیر کو ٹیم کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور کھلاڑیوں کے ایجنٹس کی جانب سے غیر ضروری تعریف ان کے ذہن میں غیر حقیقی تصورات پیدا کر دیتی ہے، جس سے کھلاڑی اپنی اصل حیثیت کو بھول کر خود کو زیادہ اہم سمجھنے لگتے ہیں.
یہ بھی پڑھیں: ساؤتھ ایشین کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھارت سمیت 5 ممالک کی شرکت کی تصدیق
مکی آرتھر نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیم کو ایک منظم اور پروفیشنل ماحول کی ضرورت ہے تاکہ کھلاڑی اپنی پوری توجہ کے ساتھ بہترین کارکردگی دکھا سکیں، اور میڈیا کے منفی ایجنڈے سے دور رہیں۔