علی امین گنڈا پور کو 23 اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں عدم پیشی پرانہیں 23 اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسن کی عدالت میں علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہور الحسن پیش ہوئے، اس موقع پر علی امین گنڈا پور کے گزشتہ وارنٹ گرفتاری کی بیلف رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس کے مطابق علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد نہیں ہوسکا،وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کیلئے مزید ملہت کی استدعا کی گئی۔
عدالت طلبی کے باوجود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئے، اس پرعدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور انہیں 23 اکتوبر تک گرفتار پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم جہلم جیل منتقل