انگلینڈ کیخلاف ٹیم کی ناقص پرفارمنس،چیئر مین پی سی بی نے ہنگامی اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی کی جانب سے طلب اجلاس میں سلیکشن کمیٹی سمیت میںٹورز کو بھی طلب کیا گیا ہے،اجلاس میں مستقل سے متعلق لانگ ٹرم پالیسی پر مشاورت کی جائے گی،
اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہو گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز ملتان میں جاری ہے اس کے پہلے میچ میں پاکستان کو ایک اننگ اور 47 رنز سے شکست دے دی ، اس سے پہلے بنگلہ دیش نے ہمیں ہوم سیریز میں وائٹ واش کیا تھا ۔