(اسرار خان) بھارت میں گرفتار 7 پاکستانی ماہی گیروں کو رہائی مل گئی، رہائی پانے والے ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بھارتی قید سے رہائی پانے والے ماہی گیروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کیلئے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا گیا، بھارت سے رہائی پانے والوں میں گل شیر، ثمر، غلام مصطفیٰ، راجن، سوگنجو (Soganju)، عبداللہ اور اللہ بچایا شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایس سی او سمٹ پر پی ٹی آئی کا خود کش حملہ اور اس کی قیمت؟
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کا مزید کہنا ہے کہ ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی حکام نے گرفتار کیا تھا، ماہی گیروں کو کل ایدھی فاؤنڈیشن کی خصوصی گاڑی کے ذریعے کراچی روانہ کیا جائے گا۔