بھارتی سیاستدان بابا صدیق قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے

Oct 12, 2024 | 22:47:PM

(ویب ڈیسک) بھارتی سیاستدان اور ریاست مہارشٹرا کے سابق وزیربابا صدیق ممبئی میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں بابا صدیق پر  ان کے بیٹے کے دفتر میں فائرنگ کی گئی، انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے،بابا صدیق کو تین گولیاں لگیں،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق باباصدیق پرفائرنگ کے واقعے کے بعد 2 افراد کو حراست میں لےلیا گیا، بابا صدیق بھارتی جماعت نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے وابستہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  کچہری میں جھگڑے کا معاملہ،لیگی ایم پی اے کیخلاف مقدمہ درج

مزیدخبریں