(24نیوز)ملک کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 58 افراد انتقال کر گئے اور 3153 نئےکیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57792 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3153 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 58 افراد انتقال کر گئے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں مسلسل دوسرے روز کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 6 فیصد سے کم رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق 11 ستمبر کو ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.45 فیصد رہی جبکہ گزشتہ روز یہ شرح5.50 فیصد تھی۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 26720 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 4 ہزار 520 تک پہنچ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات:ملک بھر میں پولنگ جاری