3 افراد نے گھر میں گھس کر خواتین پر تیزاب پھینک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)رحیم یار خان میں 3 افراد نے گھر میں گھس کرمعصوم بچی سمیت2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں پیش آیا، متاثرہ خاندان کے مطابق رات کے پچھلے پہر نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے۔نقدی موبائل فون چوری کرنے کے بعد اہل خانہ کے جاگ جانے پر ملزموں نے خواتین پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہو گئے۔واقعہ میں 35 سالہ نسرین، 20 سالہ شمسہ اور 5 سالہ بچی فاطمہ بی بی تیزاب سے جھلس کر شدید زخمی ہوگئیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ واقعہ چوری کا ہے یا پھر ذاتی دشمنی کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 13 سالہ طالبہ سے زیادتی۔۔خاتون ٹیچر نے ایسا کام کیا کہ سب دنگ رہ گئے